مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا ہے۔ گزشتہ شب اسرائیلی فوج کے طیاروں نے غزہ کی پٹی پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیل فوج کا دعوی ہے کہ فائٹر طیارے کے ذریعے فائر بموں کے حامل غبارے فضاء میں چھوڑے گئے تھے اور ان علاقوں کو نشانہ بنایا گیا جہاں دہشت گردوں نے ٹھکانے بنا رکھے تھے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے فلسطینی شہری کی شہادت اور تین افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل مقامی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں خوف پیدا کرنا ہے اور فلسطینیوں کو جدوجہد آزادی سے روکنے کی مذموم کوشش ہے۔ عالمی طاقتوں کو اسرائیل کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لینا چاہیئے۔
غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہری شہید ہو گیا ہے۔
News ID 1882388
آپ کا تبصرہ